صدقہ فطر کے احكام و مسائل مختصرا
صدقہ فطر کے احكام و مسائل مختصرا جید علماء و مفتیان کے کتاب و سنت کی روشنی میں بیان کئے گئے تصریحات سے ماخوذ راقم سید محمد عزیر ادونوی ~~~~ ؛؛ ۱. رمضان کا آخری عمل صدقہ فطر کی ادائیگی ہے ؛؛ ۲. جو مال چاہے روپئے کی صورت میں ہو یا غلہ کی صورت میں یا طعام کی صورت میں یا کسی اور چیز کی صورت میں ہو، اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اللہ کی راہ میں غرباء و مساکین کو دیا جاتا ہے یا خیر کے کسی کام میں خرچ کیا جاتا ہے، اسے “صدقہ” کہتے ؛؛ ۳. صدقہ فطر صدقہ کی ایک قسم ہے جس کے کچھ خاص احکام و مسائل ہیں ؛؛ ۴. اسے زکوٰۃ الفطر، زکوٰۃ البدن، زکوٰۃ النفس، فطرانہ اور فطرہ بھی کہا جاتا ہے ؛؛ ۵. صدقہ کی اصلاً دو قسمیں ہیں ؛؛ ۱. فرض ؛؛ ۲. نفل ؛؛ ۶. فرض صدقہ میں ؛؛ ۱. زکوٰۃ ؛؛ ۲. نذر کا صدقہ ؛؛ ۳. صدقہ فطر ؛؛ ۴. کفارہ کا صدقہ ؛؛...