اشاعتیں

جون, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

مشہور شش ‏کلموں ‏کی ‏حقیقت

. مشہور چھ کلموں کی حقیقت  ~~~~ سوال  برصغیر میں مشہور چھ کلموں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیا ان کلموں کا وجود قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟ ~~~~ جواب  ہمارے ہاں برصغیر یعنی پاک و ہند میں شش کلمے یعنی چھ کلموں کےنام سےچند دعائیہ کلمات اور تسبیحات بہت پابندی سےبچوں کو یاد کروائےجاتےہیں، اور نا صرف یاد کروائے جاتے ہیں بلکہ ان چھ کلموں کو یاد رکھنے والے کو حقیقی مسلمان سمجھا جاتا ہے، جب بھی کسی کا امتحان لینا ہو کہ وہ پکا مسلمان ہے یا نہیں تو اس سے چھ کلمے سنے جاتے ہیں، جیسے نکاح کے وقت دلہے سے، اگر کسی کو کلمے یاد ہوں اور بھلے وہ نماز ،قرآن نا بھی پڑھتا ہو، جتنے مرضی عیب ہوں اس میں اسکو نیک پاک ہونے کا پرمٹ دے دیا جاتا ہے، اور جس کو چھ کلمے یاد نا ہوں تو اسکو طعنے دے دے کر کافر بنا دیا جاتا ہے، اسکے ایمان پر شک کیا جاتا ہے،حالانکہ شریعت میں ان چھ کلموں کی اہمیت و فرضیت تو دور کی بات ہے انکی یہ ترتیب اور ان چھ کلموں کے مکمل الفاظ ہی ثابت نہیں، کسی ضعیف حدیث میں بھی ان چھ کلموں کی موجودہ ترتیب یا فرضیت یا فضیلت ثابت نہیں،آج کے سلسلہ میں ہم آپکے سامنے ان چھ کلموں کی حقیقت بیان کرنے کی کوشش کریں گے ان