تلاوت قرآن کے وقت کیا نیت ہو؟
تلاوت قرآن کے وقت کیا نیت ہو؟ عربی سے ماخوذ مترجم: سعود احمد مقصود احمد المدنی جمعية الدعوة والإرشاد وتوعية الجاليات بخميس مشيط، السعودية ~~~~~؛ بہت سارے مسلمان محض اجر کی نیت سے قرآن پڑھتے ہیں ، شاید وہ قرآن کے متعدد عظیم منافع کا علم نہیں رکھتے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جس نیت سے قرآن پڑھا جائے گا وہ فضیلت ضرور ملے گی۔ جیسا کہ حدیث ہے: "عمل کا دار و مدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہ چیز ہوگی جس کی اس نے نیت کی ہے" . بخاری قرآن دستور حیات ہے اور نیت علما کی تجارت ہے۔ اس واسطے بندہ تلاوت قرآن کے وقت متعدد نیتیں دل میں رکہے۔ -: مثلاَ ؛1_ تلاوت قرآن کے وقت علم و عمل کی نیت ہو۔ ؛2- حصول ہدایت کی نیت ہو۔ ؛3_ رب سے سرگوشی کرنے کی نیت ہو۔ ؛4- ظاہری و باطنی امراض سے شفا ملنے کی نیت ہو۔ ؛5- اللہ کی جانب سے اندھیروں سے نور کی طرف نکل آنے کی نیت ہو ۔ ؛6- نیت ہو کہ قرآن دلوں کی سختی کا علاج کرتا ہے، حیات ...