تلاوت قرآن کے وقت کیا نیت ہو؟ ‏

تلاوت قرآن کے وقت کیا نیت ہو؟ 

عربی سے ماخوذ 
 مترجم: سعود احمد مقصود احمد  المدنی 

جمعية الدعوة والإرشاد وتوعية الجاليات بخميس مشيط، السعودية 

~~~~~؛ 

بہت سارے مسلمان محض اجر کی نیت سے قرآن پڑھتے ہیں ، شاید وہ قرآن کے متعدد عظیم منافع کا علم نہیں رکھتے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جس نیت سے قرآن پڑھا جائے گا وہ فضیلت ضرور ملے گی۔ جیسا کہ حدیث ہے: "عمل کا دار و مدار نیتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہ چیز ہوگی جس کی اس نے نیت کی ہے" . بخاری 

قرآن دستور حیات ہے اور نیت علما کی تجارت ہے۔ اس واسطے بندہ تلاوت قرآن کے وقت متعدد نیتیں دل میں رکہے۔ 
 -: مثلاَ 
؛1_ تلاوت قرآن کے وقت علم و عمل کی نیت ہو۔

؛2- حصول ہدایت کی نیت ہو۔

؛3_ رب سے سرگوشی کرنے کی نیت ہو۔

؛4- ظاہری و باطنی امراض سے شفا ملنے کی نیت ہو۔

؛5- اللہ کی جانب سے اندھیروں سے نور کی طرف نکل آنے کی نیت  ہو ۔

؛6- نیت ہو کہ قرآن دلوں کی سختی کا علاج کرتا ہے، حیات و
 اطمئنان بخشتا ہے اور دل کو آباد رکھتا ہے۔

؛7- مجلس قرآن کو اللہ کا دستر خوان ہونے کی نیت ہو۔

؛8-  ذاکرین میں لکہے جانے اور غافلوں میں نہ شمار ہونے کی نیت ہو ۔

؛9- ایمان و یقین میں اضافہ کی نیت ہو۔

؛10- ٹھہر ٹھہر کر پڑھنے میں اطاعت الہی کی نیت ہو۔

؛11- ہر حرف پر دس اجر پانے کی نیت ہو اور اللہ جس کے لئے چاہے مزید بڑھا دے۔

؛12- شفاعت قرآن کے حصول کی نیت ہو۔

؛13- نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پوری کرنے کی نیت ہو۔

؛14- اپنی اور امت کی بلندی کی نیت ہو ۔

؛15- جنت میں بلند درجات حاصل ہونے، وقار کا تاج پہنائے جانے اور والدین کو دو چادر سے مزین کئے جانے کی نیت ہو، جن کے برابر پوری دنیا نہیں ہو سکتی۔

؛16۔ کلام الہی کے ذریعہ اللہ کی قربت حاصل کرنے کی نیت ہو۔

؛17۔ اللہ کے خاص بندوں  میں شامل ہونے کی نیت ہو۔

؛18- مہارت کے ساتھ پڑھ کر مکرم و نیک فرشتوں کی صحبت حاصل کرنے کی نیت ہو۔

؛19- جہنم اور عذاب الہی سے نجات کی نیت ہو۔

؛20۔ اللہ کی معیت اور ساتھ ہونے کی نیت ہو۔

؛21ـ قرآن کو اپنے لئے حجت بنانے کی نیت ہو۔

؛22۔ مصحف کی رؤيت کا عبادت ہونے کی نیت ہو

؛23۔ نيت ہو کہ اللہ کی سکینت نازل ہوگی، رحمت ڈھانپ لے گی اور اللہ اپنے پاس کے لوگوں میں ذکر کرے گا۔

؛24۔ تلاوت قرآن کے ذریعہ اللہ کے یہاں فضل و برتری حاصل کرنے کی نیت ہو۔

؛25- عمدہ مہک پانے کی نیت ہو۔

؛26۔ دنیا میں گمراہی اور آخرت میں بدبختی سے بچنے کی نیت ہو۔

؛27۔ غم و پریشانی اور حزن و تکالیف سے بچنے کی نیت ہو ۔

؛28۔ یہ نیت ہو کہ قرآن میری قبر میں ساتھ ہوگا،  صراط پر میرے لئے نور ہوگا، دنیا میں رہنما اور آخرت میں جنت کی طرف ہانک کر لے جائے گا ۔

؛29- رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق حسنہ پر تربیت پانے کی نیت ہو۔

؛30۔ نفس کو باطل سے بچا کر حق میں مشغول رکھنے کی نیت ہو ۔

؛31۔ شیطان و نفسانی خواہشات کا مقابلہ کرنے کی نیت ہو۔

؛32۔ قرآن کا اپنے اور کافروں کے درمیان حجاب و پردہ بنانے کی نیت ہو۔

 یہی وہ اللہ کے ساتھ تجارت ہے ،جس میں منافع کی ضمانت دی گئی ہے، اور یہ منافع اللہ عزوجل اپنے فضل و کرم سے عطا کرے گا اور اس کے عطیات میں کوئی کمی نہ ہوگی۔ 

 .

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گائے ‏کے ‏گوشت ‏میں ‏بیماری ‏مختلف ‏علماء

مشہور شش ‏کلموں ‏کی ‏حقیقت

غیر ‏مسلموں ‏میں ‏دعوتی ‏کام ‏کون ‏کر ‏سکتا ‏ہے؟ ‏ضیاء ‏عمری ‏